سبزیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز،،22گرفتار

ضلعی انتظامیہ نے سبزی فروشوں کیلئے نیا نرخ نامی بھی جاری کیا جس کے مطابق ٹماٹر 24 روپے فی کلو ، آلو 30 روپے اور گوبھی 40 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا

اتوار 28 مئی 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے 22 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی اتوار کی صبح محکمہ خوراک کے عہدیداروں کے ہمراہ سبزی منڈی میں کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے سبزی فروشوں کیلئے نیا نرخ نامی بھی جاری کیا جس کے مطابق ٹماٹر 24 روپے فی کلو ، آلو 30 روپے اور گوبھی 40 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا اسی طرح دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد تک کمی لائی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نرخناموں پر عمل درآمد کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو مختلف بازاروں پر چھاپے مارکر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتی ہے۔