یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اتوار 28 مئی 2017 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ اوگرا کی تیارکردہ سمری کے مطابق پیٹرول دو روپے 10 فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1روپیہ 80 پیسے ، لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 50 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 3 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے قیمتوں میں کمی کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جسکی منظوری 31 مئی کو ہوگی اور اس کا اطلاق یکم جون سے ہو گا ۔