رمضان المبارک کے پہلے پندرہ روز موسم گرم اورخشک رہے گا ،محکمہ موسمیات

اتوار 28 مئی 2017 17:50

رمضان المبارک کے پہلے پندرہ روز  موسم گرم اورخشک رہے گا ،محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم آخری 15روز قبل ازمون سون بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوجائیگامحکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں ملک کے تقریباً80فیصد علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم آخری پندرہ دنوں میں بارشوں کے دو یا تین سلسلوں سے درجہ حرارت میں کمی آئیگی جس سے روزہ داروں کو سہولت حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابتدائی پندرہ روزوں تک بارش کے ایک دو سلسلے آسکتے ہیں اس کے علاوہ ہر دوسرے اورتیسرے روز موسم گردآلود رہنے کا امکان ہے جس سے ٹمپریچر میں کمی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر قبل ازمون سون کی بارشیں جون کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں شروع ہوتی ہیں تاہم رواں سال یہ بارشیں دوسرے ہفتے میں ہی شروع ہوںگی جبکہ مون سون کی بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔عباس شاہد

متعلقہ عنوان :