وارم اپ میچز کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،یونس خان

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت کو پہلے بھی ہرا چکا ہے اور اب بھی ہراسکتا ہے ،ْمیڈیا سے گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے وارم اپ میچز کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت کو پہلے بھی ہرا چکا ہے اور اب بھی ہراسکتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرد مردان یونس خان کا کہنا تھا کہ وارم اپ میچز کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے،چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت کو پہلے بھی ہرا چکا ہے اور اب بھی ہراسکتا ہے ،ْانگلینڈ کی وکٹوں پر 400رنز بن سکتے ہیں اور چیس بھی ہوسکتے ہیں اور ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو ہیرو بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی ٹیم اتنی قابل ہے کہ بڑے ہدف کو حاصل کرسکتی ہے ،ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور سرفراز احمد کے پاس ٹیم کوآگے لے جانے کا اچھا موقع ہے۔افغان کرکٹ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو لیگز میں بھجوانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :