فلپائن ،ْ مسلم اکثریتی علاقے میں حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک

فلپائنی سکیورٹی فورسز نے داعش سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف نئی فضائی کارروائی کا آغاز کردیا

اتوار 28 مئی 2017 17:21

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) فلپائن کے جنوب میں مسلم اکثریتی علاقے میں حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہوگئے جن میں دہشت گرد ،ْعام شہری اور حکومتی افواج کے اہلکار شامل ہیں۔فلپائن کی سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مسلم اکثریتی جنوبی علاقے میں داعش سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے خلاف نئی فضائی کارروائی کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کی سیکیورٹی فوسز کو اتوار کے روز بھی 16 شہریوں کی لاشیں ملی ہیں جس کے ساتھ ہیں پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 100 ہوگئی ہے۔فلپائن کے فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ریسٹیٹوٹو پڈِلہ نے بتایا کہ 4 مردوں، تین عورتوں اور ایک بچے کی لاشیں شہر میں قائم یونیورسٹی کے قریب سے ملی ہیں جبکہ دیگر 8 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تقریبا 2 لاکھ سے زائد آبادی والے فلپائن کے علاقے مراوی کی صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب عسکریت پسندوں نے غیر متوقع طاقت ظاہر کی اور گھر گھر تلاشی لینے والے فوجیوں کو واپس پیچھے دھکیل دیا تاہم موجودہ پر تشدد واقعات میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب ایک چھوٹے سے عسکریت پسند گروہ نے دنیا کی سب سے خطرناک تنظیم داعش سے الحاق کیا جس کے بعد حکومت نے ایپسیلون ہاپیلون نامی عسکریت پسند تنظیم کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا۔

متعلقہ عنوان :