سعودی عرب امریکا کیلئے دودھ دینے والی گائے ہے ،ْآیات اللہ خامنہ ای

اتوار 28 مئی 2017 17:21

سعودی عرب امریکا کیلئے دودھ دینے والی گائے ہے ،ْآیات اللہ خامنہ ای
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ایران کے سپریم لیڈر آیات اللہ علی خامنہ ای نے سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی ’کافروں‘ کیلئے ایک دودھ دینے والی گائے ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے ماہ رمضان المبارک کی آمد کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ خود کو قرآن پاک پر عمل کرنے والا ظاہر کرتے ہیں لیکن وہ اس کی تعلیمات کے برعکس عمل کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ کافروں کے قریب ہیں اور دشمنوں کو مالی امداد پیش کررہے ہیں لیکن یہ رقم انھیں خود پر اور اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کرنی چاہیے۔آیات اللہ علی خامنہ ای نے کہاکہ یہ حقیقت کے کہ ان میں قربت نہیں ہے اور جیسا کہ امریکا نے کہا ہے کہ وہ یہاں سے صرف پیسہ حاصل کرنے کیلئے آئے تھے جیسا کہ وہ انھیں ایک دودھ دینی والی گائے کے طور پر تصور کرتے ہیں جسے بعد میں ذبح کردیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :