انٹرنیشنل ڈیسک

فرانس میں ماہ صیام کا آغاز ،ْروح پرور اجتماعات

اتوار 28 مئی 2017 17:20

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء)دنیا بھر کی طرح فرانس بھر میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو گیاہے ،ْ پیرس اور گردو نواح میں پاکستانیوں کی مساجد اور اداروں میں رمضان المبارک کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کیلئے روح پرور اجتماعات دیکھنے کو ملے ،ْمسجد حلقہ احباب پیرس ،ْ جامع مسجد قباء ویلیل لا بل ،ْ جامع مسجد پیرفیت ،ْ فلاح دارین کارج لاکونس اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مراکز میں ان روح پرور اجتماعات کا رنگ دیدنی ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان مساجد میں منتظمین کمیونٹی کے مخیر حضرات کے تعاون سے سحر و افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔