گوالمنڈی کرایہ دار کی فائرنگ سے مالک مکان کا بیٹا جاں بحق

اتوار 28 مئی 2017 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں کرایہ دار کی فائرنگ سے مالک مکان کا بیٹا جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ میں مالک مکان اور کرایہ دار کے درمیان گھر میں کھڑی موٹر سائیکل سے پٹرول نکالنے کے معاملے تلخ کلامی ہوگئی جس پر کرایہ دارنے طیش آکر مالک مکان پر فائرنگ کردی جس سے مالک مکان کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرایہ دار کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :