رمضان کے دوران غربا ء ، فقراء کا خیال کرنا صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے ‘طاہر محمود اشرفی

عالم اسلام کی بقاء اور سلامتی اتحاد میں ہے ، ملت اسلامیہ کو منشتر کرنے کے منصوبوں پر عمل شروع ہو چکا ہے ‘چیئرمین پاکستان علماء کونسل

اتوار 28 مئی 2017 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) رمضان المبارک کے دوران غربا ء ، فقراء کا خیال کرنا صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے ، عالم اسلام کی بقاء اور سلامتی اتحاد میں ہے ، ملت اسلامیہ کو منشتر کرنے کے منصوبوں پر عمل شروع ہو چکا ہے ، مسلم قیادت امت کے مظلوموں کی بقاء اور سلامتی کیلئے متحد ہو جائے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور علم و امن فائونڈیشن کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے علم و امن فائونڈیشن کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا طیب گورمانی ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا ابو بکر عثمان قاسمی ، مولانا محمد اشفاق پتافی بھی موجود تھے ۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ رمضان المبارک حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کا مہینہ ہے ، رمضان المبارک میں صاحب خیر اور صاحب ثروت افراد کو غرباء ، فقراء اور عوام الناس کی ہر سطح پر مدد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کے زوال کا سبب متحد نہ ہونا ہے ، مسلم قیادت کو امت کے مظلوموں کے مسائل کے حل کیلئے متحد ہونا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل علم و امن فائونڈیشن کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں افطار صائم پروگرام اور پینے کے صاف پانی کے انتظامات شروع کر رہی ہے اور صاف پانی کا پہلا پلانٹ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سیالکوٹ میں لگا دیا جائے گا۔

علم و امن فائونڈیشن پنجاب کے صدر میاں راشد منیر اور سیکرٹری اطلاعات ابو بکر عثمان قاسمی کو مقرر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :