پاکستان کی مصر کے صوبہ مینیا میں قبطی مسیحیوں کو لے جانے والی بس پر دہشت گردی کے حملہ کی شدیدمذمت

دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں پاکستان کی حکومت اور عوام مصر کی حکومت اورعوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،ْ ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 28 مئی 2017 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان نے مصر کے صوبہ مینیا میں قبطی مسیحیوں کو لے جانے والی بس پر دہشت گردی کے حملہ کی شدیدمذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے متاثرہ خاندانوں سے پاکستان کی حکومت اورعوام کی جانب سے گہرے دکھ،افسوس اورہمدردی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں پاکستان کی حکومت اور عوام مصر کی حکومت اورعوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ترجمان نے دہشت گردی کی تمام صورتوں اورمظاہر کو مسترد کرنے کے پاکستان کے موقف کا اعادہ بھی کیا۔