سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث پیر سے شروع ہوگی

اتوار 28 مئی 2017 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث (آج)پیر سے شروع ہوگی۔ دو روز قبل چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے اراکین سے کہا تھا کہ وہ پیر تک آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اپنی سفارشات سینیٹ سیکریٹریٹ تک پہنچا دیں اس کے بعد سفارشات زیر غور نہیں لائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ارکان کی طرف سے جمع کرائی جانے والی سفارشات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بھجوائی جائیں گی جن پر وہ اپنی حتمی رپورٹ 10 دن میں پیش کرے گی جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے سفارشات قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کو بھجوائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :