ناجائز ذرائع سے پارٹی فنڈز کے معاملے پرتحریک انصاف کے خلاف کیس کی سماعت (آج) الیکشن کمیشن میں ہوگی

اتوار 28 مئی 2017 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ناجائز ذرائع سے پارٹی فنڈز کے معاملے کے حوالے سے اکبر ایس بابر کی درخواست پر تحریک انصاف کے خلاف کیس کی سماعت (آج) پیرکوالیکشن کمیشن میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں پانچ رکنی بنچ تحریک انصاف کے سابق مرکزی عہدیدار اکبر ایس بابرکی جانب سے دائر کی گئی اس درخواست کی سماعت کریگا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے 29 مئی کو اس معاملے پر جواب طلب کررکھا ہے۔