Live Updates

وزیر اعظم نوازشریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دور رخ ہیں ،ْدونوں ایک ساتھ نا اہل ہونگے ،ْخورشید شاہ

اتوار 28 مئی 2017 17:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دور رخ ہیں اور حالات بتا رہے ہیں کہ دونوں ایک ساتھ نااہل ہونگے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمانے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف عمران خان کے بغیر نااہل ہونے اورمقدمات دیکھ کر لگتا ہے کہ پہلے نواز شریف نااہل ہونگے اور پھر عمران خان نااہل ہونگے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ دونوں دعاگو ہیں کہ کسی نا کسی طرح ہم بچ جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات