Live Updates

ہمیں سازش کے تحت رسوا کیا جا رہا ہے ‘ مخالفین نواز شریف کے کردار کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ‘ خواجہ سعد رفیق

کبھی نہیں کہا کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں ، نواز شریف کو کام کرنے دیتے تو غربت کے اندھیرے چھٹ چکے ہوتے‘ ملک کو معاشی طاقت بنانا ہے توجھوٹ کی سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ‘ ہم نے عمران خان کی گالیاں سنی ہیں میں آج پھر کہتا ہوں عمران خان آگ سے کھیل رہے ہیں ،عمران خان اسی ٹہنی کو کاٹ رہے ہیں جس پر بیٹھے ہیں‘نومولود سیاسی کھلاڑی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں ‘ یوم تکبیرکی تقر یب سے خطاب

اتوار 28 مئی 2017 17:20

ہمیں سازش کے تحت رسوا کیا جا رہا ہے ‘ مخالفین نواز شریف کے کردار کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں سازش کے تحت رسوا کیا جا رہا ہے پہلے منی لانڈرنگ کا الزام لگا اور پھر کمیشن اور کک بیک کے الزامات لگائے مگر اب کوئی بات نہیں کرتا ‘ مخالفین نواز شریف کے کردار کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاکہ 2018 میں جیت نہ سکیںمگر مخالفین ناکام ہوں گے ‘ہم نے کبھی نہیں کہا کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں تاہم نواز شریف کو کام کرنے دیتے تو غربت کے اندھیرے چھٹ چکے ہوتے‘ ملک کو معاشی طاقت بنانا ہے توجھوٹ کی سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ‘ ہم نے عمران خان کی گالیاں سنی ہیں میں آج پھر کہتا ہوں عمران خان آگ سے کھیل رہے ہیں ،عمران خان اسی ٹہنی کو کاٹ رہے ہیں جس پر بیٹھے ہیں‘نومولود سیاسی کھلاڑی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں یوم تکبیر کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم مجبورا عدالت گئے اور ہمیں جوابی طور پر عدالت جانا پڑا ،ذوالفقار علی بھٹو اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ کیا کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فرسٹ کے نام سے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے نومولود سیاسی کھلاڑی سیاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہمیں سازش کے تحت رسوا کیا جا رہا ہے ،پہلے منی لانڈرنگ کا الزام لگا اور پھر کمیشن اور کک بیک کے الزامات لگائے مگر اب کوئی بات نہیں کرتا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں تاہم نواز شریف کو کام کرنے دیتے تو غربت کے اندھیرے چھٹ چکے ہوتے نواز شریف نے ملک میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا ،ہم کیسے کرپٹ ہیں جو ٹیکنالوجی لے کر آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے بچوں سے حساب مانگا گیا ،میاں صاحب کے بچے اب بچے نہیں آگے سے ان کے بھی بچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کام کرنے دیتے تو غربت کے اندھیرے چھٹ چکے ہوتے،1990اگر نواز شریف کو کام کرنے دیا جاتا تو آج پاکستان کہیں اور ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کارکردگی سے مظاہرہ کرو ،کے پی کے اور سندھ نے کتنی بجلی پیدا کی ۔سعد رفیق نے کہا کہ آج کراچی کا امن واپس آگیا ہے دہشت گرد وں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ‘ نوا شریف کے چہرے پرسازشوں سے دھول پھیکی جارہی ہے لیکن نوازشریف معاشی دھماکا کرنے کی راہ پر چل رہے ہیں۔

مخالفین نواز شریف کے کردار کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں تاکہ 2018 میں جیت نہ سکیں، زرداری صاحب سندھ پر توجہ دیں جہاں کراچی کچرے کا ڈھیربن گیا ہے، دنیا میں کبھی کوئی کرپٹ لوگ ترقی نہیں لاتے ہیں، آج گوادر پاکستان کا جھومربنا ہوا ہے، دنیا گوادرپرسرمایہ کاری کررہی ہے، پنجاب کے مقابلے میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں بجلی پیدا نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے، ہمارے جوانوں نے جانیں نچھاورکرکے ملک کو محفوظ بنایا ہے، آج ادارے یکسو ہو کرکام کررہے ہیں لیکن بعض لوگوں کویہ یکسوئی اچھی نہیں لگتی، ملک کو معاشی طاقت بنانا ہے توجھوٹ کی سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات