کراچی میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے لوگوں نے گڈانی کے ساحلوں کا رخ کرلیا

اتوار 28 مئی 2017 17:00

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) کراچی میں شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے لوگوں نے گڈانی کے ساحلوں کا رخ کرلیا ،حکومت بلوچستان کی ہدایت پر گڈانی پولیس اور دیگر فورسز بلدیہ گڈانی کے صحت وصفائی کے عملے کو پکنک منانے کے لئے آنے والوں کو مکمل سیکورٹی اور مطلوبہ سہولتوں کے حکم پر گڈانی میں بڑے پیمانے پر عمل درآمد شروع ہوگیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ میر مجیب الرحمن قمبرانی کو لسبیلہ بھر میں امن وامان کی فضاء کو مزید فروغ دینے اور ضلع بھر کے تمام بلدیاتی اور سرکاری اداروں کو دی گئی ہدایات کے بعد ڈپٹی کمشنر لسبیلہ میر مجیب الرحمن قمبرانی نے ذمہ دار اداروں کے افسران اور منتخب عوامی نمائندوں سے باہمی مشاورت کے بعد خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے اور سیکرٹری بلدیات بلوچستان حافظ عبدالماجد کی ہدایت پر تحصیل میونسپل کمیٹی گڈانی کے چئیرمین سابق سینیٹر وڈیرہ عبدالحمید بلوچ اورچیف میونسپل آفیسر ٹائون کمیٹی گڈانی سید سلیم شاہ نے ٹی ایم اے گڈانی کے سینیٹری انسپکٹر گڈانی داد بخش بلوچ کے ہمراہ گڈانی کی اہم شاہراہوں ،سڑکوں ،گلیوں، محلوں سمیت پکنک پوائنٹ،ساحل سمندر پر پڑے ہوئے گند ،کچرے، پلاسٹک کی تھیلیوں اور جھاڑیوں،شپ بریکنگ یارڈ کے مختلف پلاٹوں کے تمام حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور یہاں موجود صحت وصفائی کے عملے کی کارکردگی کاجائزہ لیا اس موقع پر گڈانی کے چئیرمین وڈیرہ عبدالحمید بلوچ نے سینیٹری انسپکٹر گڈانی داد بخش بلوچ کو ہدایت کی کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران کراچی سے اپنے اہلخانہ سمیت آنے والے ہزاروں افراد کو بنیادی سہولتوں او ر تحفظ کی فراہمی کے لئے مکمل اقدامات کریں چئیرمین وڈیرہ عبدالحمید بلوچ نے گڈانی کے ساحل پر تعینات غوطہ خوروں کے انچارج میر تو کل بلوچ اورسینیٹری انسپکٹر گڈانی داد بخش بلوچ کوہدایت کی کہ وہ گڈانی پکنک پوائنٹ پر غوطہ خوروں اور صحت وصفائی کے عملے کی موجودگی سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عملے کو ہر وقت الرٹ رکھنے پر میر توکل بلوچ اور داد بخش بلوچ کی کارکردگیوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :