تربت میں شدید گرمی ،درجہ حرارت52 گریڈ ریکارڈ

لوگوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا ،کوئٹہ شہر میں سڑکیں سنسان ،بڑی مارکیٹیں بند

اتوار 28 مئی 2017 17:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پہلا رمضان پہلی اتوار کی چھٹی ضلع تربت میں شدید گرمی درجہ حرارت52 گریڈ ریکارڈ کیا گیا لوگوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کوئٹہ شہر میں سڑکیں سن سان بڑی بڑی مارکیٹیں بند تفصیلات کے مطابق پہلا رمضان اور اتوار کے روز اتوار کی چھٹی کی وجہ سے اور دوسری طرف شدید گرمی کے باعث لوگوں کی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بازار مکمل طورپر سن سان اور بڑی بڑی مارکیٹیں بند رہی محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ شہر سمیت اندرون بلوچستان میں گرمی کی شدت آئندہ 24گھنٹے تک برقرار رہیں گی اتوار کے روز شدید گرمی کے باعث لوگوں نے افطاری کیلئے کم خریداری کی دوسری جانب شدید گرمی کے باعث کوئٹہ شہر کے تمام بازار بند رہے اور بڑی بڑی مارکیٹیں بھی بند تھی کوئٹہ شہر میں غیر اعلانیہ طورپر کرفیو کا سماء تھا سڑکوں پر گاڑیاں ،رکشے ،موٹرسائکلیں نہ ہونے کے برابر تھے پہلا روزہ 18گھنٹے کا تھا جس کی وجہ سے لوگوں کا گرمی میں برا حال تھا کئی علاقوں میں غیراعلانیہ بجلی بند رہی لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی رہا ۔

متعلقہ عنوان :