بجٹ سے کسان کو ئی ریلیف نہیں ملا تو عام آدمی پر اس کا کیا مثبت اثر ہو گا‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 28 مئی 2017 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ بجٹ سے قبل ہی کسان، سرکاری ملازمین اور تاجر سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے، انہیں بھی کچھ ریلیف نہیں ملا تو عام آدمی پر اس کا کیا مثبت اثر ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو ذرا بھر بھی عوام کے مسائل کا احساس ہوتا تو وہ اپنے اس آخری بجٹ کو کارکردگی کے لحاظ سے متوازن اور غریب پرور اقدامات کرکے عوام دوست بجٹ بنا سکتی تھی14 سو ارب روپے سے زائد مالی خسارے کا بجٹ پیش کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئندہ الیکشن میں اپنے لئے گڑھا کھود لیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی عوام پر عیاں ہو چکی ہے عوام اعداد و شمار کے ہیر پھیر سے مطمئن نہیں ہو سکتے۔

وفاقی بجٹ سے معیشت پر بُری اثرات مرتب ہوں گ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی نہیں دیتا کیونکہ حکومت صرف نعروں اور دعوئوں پر اکتفا کر رہی ہے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

متعلقہ عنوان :