اسلام آباد سی آئی اے کی کا رروائی، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دوملزمان گرفتار

لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ طلائی زیورات، 04عدد لیپ ٹاپ،آلات نقب زنی برآمد

اتوار 28 مئی 2017 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ضلع اسلام آباد میں نقب زنی کی وارداتوں کے انسداد اور ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد حسن اقبال نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی انسپکٹر محمد شفیق، سب انسپکٹر سید آصف حسین، اے ایس آئی مقصود اقبال معہ ملازمان افراسیاب، راجہ قیوم، نورنبی اورذوالفقار علی پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، پولیس ٹیم نے بہترین کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کامظاہر ہ کرتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دوملزمان کو گرفتارکر لیا ، گرفتارملزمان میں محمدطارق اوڈھ ولدمحمد یاسین ساکن بستی حسین آباد تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ،-2محمدرستم ولد بشیر احمد قوم مسلم شیخ ساکن چک نمبر644تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد شامل ہیں ، ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مختلف وارداتوں میں چوری کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ طلائی زیورات( 03عددہار،04عدد چوڑیاں کڑا نما،02عدد انگوٹھیاں ، 02 عدد لاکٹ،02عدد بالیاں،01عدد بریسلٹ،01جوڑی کانٹے،01عدد گلے کی چین)، 04عدد لیپ ٹاپ،آلات نقب زنی(01عدد ہتھوڑی،01عدد پلاس،01عدد پیچ کس،01عدد لوہا کاٹنے والی آری) برآمدکر لی ہے۔

(جاری ہے)

،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان مندرجہ بالانے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا۔۱۔مورخہ25.01.15بوقت دن مسمی کرنل شیر سلیمان ساکن مکان نمبر1013گلی نمبر42فیزiiiبحریہ ٹائون اسلام آباد کے گھر نقب زنی کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر21 مورخہ 29.01.15بجرم454/380/75ت پ تھانہ لوہی بھیر درج رجسٹر ہے۔۲۔مورخہ14.04.14بوقت دن مسمی سعد سلطان ولد سلطان محمود ساکن عثمانیہ گلی جھنگی سیداں اسلام آبادکے گھر نقب زنی کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر41 مورخہ 14.04.14بجرم454/380ت پ تھانہ ترنول درج رجسٹر ہے۔

۳۔مورخہ20.21/12/16درمیانی شب مسمی صبغت اللہ قریشی ساکن مکان نمبر29گلی نمبر33سیکٹرF-8/1اسلام آباد کے گھر نقب زنی کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر326مورخہ21.12.16بجرم457/380ت پ تھانہ مارگلہ درج رجسٹر ہے۔ گرفتار شدہ دونوں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کار کر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :