یمن ،حوثی ملیشیاں نے آئمہ مساجد کو نماز تراویح سے روک دینے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں
اتوار 28 مئی 2017 16:10
(جاری ہے)
آئمہ کے مطابق حوثی ارکان اس وقت تک مساجد سے نہیں جاتے جب تک مساجد کے آئمہ ان معاہدوں پر دستخط نہیں کر دیتے جن کے مطابق مسجد کے اندر کسی قسم کا درس اور بیان نہیں دیا جائے گا اور لاڈ اسپیکروں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔
صنعا کی کئی مساجد میں نماز تراویح کے دوران لاڈ اسپیکروں کی بندش دیکھی گئی ہے۔آئمہ مساجد نے واضح کیا کہ ان پر مسلط شروط میں "حوثی جماعت اور لڑائی کے محاذوں پر اس کے جنگجوں کے لیے دعا" بھی شامل ہے۔حوثی ملیشیاں نے گزشتہ عرصے کے دوران اپنے زیر کنٹرول صوبوں میں درجنوں مساجد پر دھاوا بول کر وہاں اپنے خطیب مقرر کر دیے۔ علاوہ ازیں مذکورہ مساجد کے اصل آئمہ اور خطیبوں کو گرفتار اور اغوا بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ 21 ستمبر 2014 کو یمنی دارالحکومت پر باغیوں کے قبضے کے بعد سے درجنوں خطیب حوثیوں کے ہاتھوں اغوا اور تشدد سے بچنے کے لیے دیگر صوبوں یا عرب ممالک نقل مکانی کر گئے۔باخبر ذرائع کے مطابق جو آئمہ مساجد حوثیوں کے چنگل میں آنے سے پہلے ہی راہ فرار اختیار کر گئی.. ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو گرفتاری اور تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔یمن کی آئینی حکومت کی وزارت اوقاف نے کچھ عرصہ قبل ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں انکشاف کیا گیا کہ حوثی اور معزول صالح کی ملیشیائیں 750 مساجد کو دھماکوں ، گولہ باری اور لوٹ مار کا نشانہ بنا چکے ہیں جب کہ متعدد صوبوں میں 150 آئمہ مساجد اور خطیبوں کو اغوا بھی کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.