بھارت میں شوہر نے کمرے کا پنکھا بند کرنے پر بیوی کو طلاق دیدی

اتوار 28 مئی 2017 16:10

بھارت میں شوہر نے کمرے کا پنکھا بند کرنے پر بیوی کو طلاق دیدی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) بھارت میں شوہر نے کمرے کا پنکھا بند کرنے پر بیوی کو طلاق دیدی ۔بھار تی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مہارشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک مسلمان شخص نے اپنی بیوی کو پنکھا بند کرنے پر تین طلاقیں دے دیں ۔

(جاری ہے)

بیوی کا کہنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھ سے کچھ پوچھنا تھا ،جس کمرے میں شوہر لیٹا ہوا تھا وہاں پنکھے کی آواز بہت زیادہ تھی ،مجھے لگا کہ وہ میری آواز نہیں سن پا رہا اس لیے پنکھا بند کردیا جس پر وہ غصے میں آگیا اور ایک ہمسائے کو بلا لایا اور پھر اس نے ہمسائے اور میری بیٹی کو گواہ بنا کر مجھے طلاق دے دی ۔یہ واقعہ تین سال پہلے پیش آیا لیکن ایک ماہ قبل شوہر نے مقامی این جی او کو بتا یا۔

متعلقہ عنوان :