حالات بتارہے کہ پہلے نوازشریف پھرعمران خان نااہل ہونگے،خورشیدشاہ

نوازشریف اورعمران خان دونوں ایک دوسرےکیلئےلازم وملزوم ہیں،دونوں کاآج کل ایک جسم اورروح کارشتہ ہے۔اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 مئی 2017 16:07

حالات بتارہے کہ پہلے نوازشریف پھرعمران خان نااہل ہونگے،خورشیدشاہ
سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) : اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی خورشیدشاہ نے کہاہے کہ نوازشریف اور عمران خان دونوں ایک ساتھ نااہل ہونگے،حالات بتارہے کہ پہلے نوازشریف پھرعمران خان نااہل ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ نوازشریف اور عمران خان دونوں ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہیں۔دونوں کاآج کل ایک جسم اور روح کارشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں دعاگوہیں کہ کسی طرح بچ جائیں۔