کراچی میں بجلی کی بندش سے شہر بھر کے پمپنگ اسٹیشن بند، پانی کی فراہمی تعطل کا شکار

اتوار 28 مئی 2017 16:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) جامشورو میں ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث کراچی میں بجلی کی بندش سے شہر بھر کے پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے جس سے پانی کی فراہمی تعطل کا شکار رہی ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب جامشورو میں ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث کراچی میں بجلی کی بندش سے شہر بھر کے پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے جس کی وجہ سے اتوار کے روز شہرمیں پانی کی فراہمی تعطل کا شکار ہوگئی اور بیشترعلاقوں میں پانی فراہم نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

پیپری ،حب اور نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پرلوڈ شیڈنگ کے باعث پمپنگ معطل اور شہر بھر کے پمپنگ اسٹیشن مکمل طورپر بندرہے ،گزشتہ روز ہونے والے بریک ڈاؤن سے شہربھری میں 150ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی ۔ترجمان واٹربورڈ کے مطابق اتور کے روز کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی ممکن نہ ہوسکی،بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن سے واٹر بورڈ کی تنصیبات متاثر ہوتی ہیں۔جبکہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر کے ایسے علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی شدید متاثر ہوئی ہے جو بلندی پر اوردوردراز مقامات پر واقع ہیں

متعلقہ عنوان :