راولپنڈی: اٹلی جانے والے مسافر کے بیگ سے 2 کلو ہیروئن برآمد

اتوار 28 مئی 2017 16:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والے مسافر سے دو کلو ایک سو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔اے این ایف حکام کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے مسافر غلام عباس کے ہینڈ بیگ سے امیگریشن کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران ہیروئن برآمد ہوئی۔

مسافر غلام عباس نجی ایئرلائن کیو آر 633 کی پرواز سے دوحا کے راستے اٹلی جانے والے تھے۔

(جاری ہے)

مسافر نے ہیروئن کی موجودگی پر لاعلمی کا اظہار کیا تاہم اے این ایف نے منشیات کی دفعات کے تحت ملزم غلام عباس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے اے این ایف ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا۔حکام کے مطابق تحویل میں لیے گئے مسافر غلام عباس کے پاس دس سال کا اٹلی کا ویزہ تھا جو دوحا کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کر رہا تھا۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے مسافر کے بیگ میں ہیروئن کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران قومی ایئرلائن کی پروازوں سے منشیات کی برآمدگی کے مختلف واقعات سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :