بھارت:مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً بڑے گوشت کی دعوتیں

اتوار 28 مئی 2017 16:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2017ء) ذبح کیلئے جانوروں کی فروخت پر پابندی کے مودی حکومت کے فیصلے کیخلاف احتجاجاً بھارتی ریاست کیرالہ کے کئی علاقوں میں بڑا گوشت کھانے کی دعوتوں کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا اور کانگریس کے مختلف دھڑوں نے کیرالہ بھر میں بڑے گوشت کی دعوتوں کا اہتمام کیا ، مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ کئی مظاہرین نے سڑکوں پر بڑے گوشت کی ڈشیں تیار کیں اور شرکا کو پیش کیں۔