Live Updates

رمضان شریف میں معمول سے بھی زیادہ ورزش کوترجیح دیتاہوں،عمران خان

سحری سےپہلےکم ازکم2میل کی واک،جبکہ افطاری سےایک گھنٹہ قبل جم میں خوب ایکسرسائزکرتاہوں،سحری میں دہی،فروٹ اورانڈوں کااستعمال زیادہ جبکہ افطاری میں بالکل سادہ کھاناکھاتاہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 مئی 2017 15:51

رمضان شریف میں معمول سے بھی زیادہ ورزش کوترجیح دیتاہوں،عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ رمضان شریف کامہینہ جسم کومضبوط کرنے بہترین ذریعہ ہے،رمضان شریف میں روزوں کے مکمل فوائدحاصل کرنے کیلئے ورزش انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہاکہ ایک صحت مندجسم انسان کے نظم وضبط اور خودپرکنٹرول کرظاہرکرتاہے۔عمران خان کاکہناہے کہ وہ رمضان شریف میں معمول سے بھی زیادہ ورزش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ وہ سحری سے پہلے کم ازکم 2میل کی واک کرتے ہیں۔جبکہ روزہ افطارکرنے سے ایک گھنٹہ پہلے جم میں خوب ایکسرسائزکرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سحری میں کافی مقدارمیں دہی،فروٹ اور انڈوں کااستعمال کرتے ہیں جبکہ افطاری میں بالکل سادہ کھاناکھاتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات