یمن ، صنعاء کے مشرق میں باغیوں پر عرب اتحاد کے فضائی حملے

یمنی فوج عرب اتحاد کی معاونت سے ضلع ارحب میں دو تزویراتی ٹھکانوں کو واپس لینے میں کامیاب

اتوار 28 مئی 2017 15:51

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صنعاء کے مشرق میں واقع ضلع نہم میں حوثی اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی ملیشیاؤں کے مختلف ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ ضلع میں مختلف محاذوں پر جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ادھر یمنی فوج عرب اتحاد کی معاونت سے ضلع ارحب میں دو تزویراتی ٹھکانوں کو واپس لینے میں کامیاب ہو گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے صنعاء کے مشرق میں واقع ضلع نہم میں حوثی اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کی ملیشیاؤں کے مختلف ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ ضلع میں مختلف محاذوں پر جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ادھر یمنی فوج عرب اتحاد کی معاونت سے ضلع ارحب میں دو تزویراتی ٹھکانوں کو واپس لینے میں کامیاب ہو گئی۔گزشتہ چند کے روز کے دوران نہم میں لڑائی کی شدت میں تیزی آ گئی۔ یہ پیش رفت عرب اتحاد کی فضائی معاونت کے ساتھ یمنی فوج کے وسیع عسکری آپریشن کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس دوران متعدد تزویراتی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :