ترقیاتی محکمے قانون و قاعدے کے مطابق جاریہ منصوبہ جات کو مکمل کریں،چوہدری محمد سعید

میرپور شہر میں 2اوور برج بنائیں گے،آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا ہو گا،اجلاس سے خطاب

اتوار 28 مئی 2017 15:50

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء)آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر،امور منگلا ڈیم و ایم ڈی اے چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ ترقیاتی محکمے قانون و قاعدے کے مطابق جاریہ منصوبہ جات کو مکمل کریں ۔ ترقیاتی منصوبہ جات میں غفلت کو تاہی اور لا پر واہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔مسلم لیگ ن کی حکومت میرپور کو ماڈل سٹی بنانا چاہتی ہے جس کے لیے میرپور کا انفرسٹکچر بہتر بنائیں گے ۔

میرپور شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، بیوٹی فکیشن آف میرپور ، صحت کی جدید سہولیات ، شہر میں سڑکوں کی بہتری و پختگی ، رابطہ سڑکوں کی از سر نو تعمیر ، سیوریج سسٹم ، سیاحت کے فروغ ، سوئی گیس کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ ترقیاتی محکموں سے وابستہ افسران اپنے اپنے محکموں کے متعلق جملہ سکیموں کی پراگراس میں اضافہ کریں ۔

(جاری ہے)

رٹھوعہ ریام پل کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت فنڈز فراہم کرئے گی اور اس اہم منصوبہ کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے کروائیں گے ۔ میرپور شہر میں 2اوور برج بنائیں گے ۔ ٹریفک سگنل کی تنصیب ، منگلا انٹری پوائنٹس سے روڈ سائیڈ بیو ٹی فکیشن کے منصوبہ سمیت نہر اپر جہلم پر آر سی سی پلوں کی تکمیل ،میر پور میںماڈل دانش سکول جیسے ائیر کنڈیشن سکول بھی قائم کریں گے ، میرپور کے سکولوں او ر کالجوں کی عمارات ، بائونڈری وال سمیت دیگر مطلوبہ ضروریات پوری کریں گے ۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو 12 ارب سے بڑھا کر 22 ارب کر دیا ہے جس سے پورے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا ہو گا ۔ اس بجٹ کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ترقیاتی محکموں کے افسران اپنا بھر پور کر دار ادا کریں ۔ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام جاریہ منصوبہ جات کی روزانہ کی بنیاد پر پراگرس رپورٹ شام کو واٹس اپ پر ملتی ہے اور یہ پراگرس رپورٹ وزیر اعظم کو بھی دی جاتی ہے جس سے اس محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے دیگر محکمے بھی اپنی پراگرس کو بڑھائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ فاروق اکرم ، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چوہدری غلا م یاسین ، پراجیکٹ ڈائریکٹر رٹھوعہ ریام برج شیخ محمد ارشد ، ایس ای پی ایم یو چوہدری محمد حنیف ، ایکسین بلڈنگ انعام الحق ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ طاہر خالق ، ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ، ایکسین برقیات، ڈی ای او راجہ راشد تراب ، ڈی ای او زنانہ آنسہ کوثر ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک ، کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر محکمہ تعمیرات عامہ بلڈنگ ، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ، شاہرات ، پی ایم یو ، میونسپل کارپوریشن ، لوکل گورنمنٹ کے افسران نے ترقیاتی منصوبہ جات کی پراگراس کے حوالے سے ملٹی میدیا پر مکمل بریفنگ دی ۔ آزادکشمیر کے وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر و امور منگلا ڈیم و ایم ڈی اے چوہدری محمد سعید نے ضلعی ترقیاتی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر بھر میں ترقیاتی عمل میں کسی قسم کی غفلت کو تاہی اور لا پر واہی نہیں ہونے دے گی ۔

وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں کہ جن منصوبہ جات کے لیے رقم مختص کی گی ہے وہ اندر معیاد مکمل ہونے چاہیں اور اس کے معیار پر کوئی کمپرو مائز نہ کیا جائے اس حوالے سے ترقیاتی محکموں کے افسران جاری منصوبہ جات کی مانٹرنگ کو یقینی بنائیں ۔ ترقیاتی منصوبہ جات کو ریوائز نگ سسٹم میں نہ لے جائیں جو منصوبہ جتنی مدت کے لیے بنایا گیا ہے وہ اندر معیاد مکمل ہو۔

ریوائز نگ سسٹم کے باعث منصوبہ جات التواء کا شکار ہوتے ہیںاور ان کی کاسٹ بھی بڑھ جاتی ہے ۔ انھوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کے لیے ایسالا ئحہ عمل اختیار کر رہی ہے جس سے منصوبہ جات اندر معیاد مکمل ہونگے ۔ بجلی کے نظام کی بہتر ی کے لیے انھوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے لیے حکومت پپاکستان اقدامات اٹھا رہی ہے آزادکشمیر میں ٹرانسفارمزرمز تبدیلی کے لیے کوئیک رسپانس سسٹم لا رہے ہیں جس کے ذریعے جس علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہو وہاں فوری طور پر متبادل انتظام کرکے اس علاقہ کی بجلی بحال رکھی جا سکے ۔