ہنگو،فائرنگ کے مختلف واقعات میں سات افرادزخمی

اتوار 28 مئی 2017 15:50

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ہنگو میںفائرنگ کے دو الگ الگ واقعات۔7افراد زخمی۔ہسپتال منتقل۔اس سلسلے میں ہنگو پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کے روز رمضان المبارک کے پہلے روزے کے افطار کے وقت ہنگو کے علاقہ کٹا کانڑی افغان مہاجر کیمپ میںمعمولی تنازعہ پر دوفریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک راہگیر خانہ گل سمیت 4افراد زخمی ہو گئے جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ راہگیر خانہ گل کو شدید زخمی حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب افطاری کے بعد تھانہ سٹی کے حدود میں واقعہ علاقہ قاضی پمپ میں معمولی تکرار پر دو فریقین کے مابین فائرنگ سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے جس کو بھی طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا ۔پولیس نے دونو ں واقعات کے مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :