مسلم لیگ (ن) کی یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ مرکزی تقریب بد نظمی کا شکار

جگہ نہ ملنے کے باعث کارکن آپس میں الجھ پڑے ،اچانک بجلی بند ہونے سے حال میں اندھیرا چھا گیا

اتوار 28 مئی 2017 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ مرکزی تقریب بد نظمی کا شکار ہو گئی ،اچانک بجلی بند ہونے سے حال میں اندھیرا چھا گیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام الحمر اہال میں یوم تکبیر کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور بھر سے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جگہ کم پرنے کے باعث کارکن ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے جس سے توں تکرار بھی ہوئی تاہم منتظمین نے بیچ بچائو کرا دیا ۔ تقریب کے دوران اچانک بجلی بھی بند ہو گئی جس پر کارکنوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگانے شروع کر دئیے ۔

متعلقہ عنوان :