نوازحکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کا بحران شدت اختیا ر کر چکا ہے 'اعجاز چوہدری

اتوار 28 مئی 2017 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازحکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کا بحران شدت اختیا ر کر چکا ہے ، عوام رمضان میںبھی اس بد ترین لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنے پر مجبور ہے ، حکومت بجلی کا بحران حل کر نے میں بٴْر ی طرح ناکا م ہو چکی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کے تما م دعوے اور وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو ئے ہیں،عوام کے مسائل کے حل کر نے کے لیے حکو مت کی کو ئی توجہ نہیں ، صرف اور صرف لوٹ ما رکے مال کو بچا نے کی فکر پڑی ہوئی ہے۔

حکمرانوںکی مایوس کن کارگردگی کی وجہ عوام مسائل کی دلدل میں پھنستے جارہے ہیں۔بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی حوالے سے چھوٹے صو بوں سے امتیاز ی سلو ک کر نا فوری بند کر ے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 10سے 12گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ گرمی کے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عام آدمی کا جینامحال کر دیاہے ۔ حکمران غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لینا چاہتے ہیں ، وفاقی حکومت اور وزارت پانی و بجلی نا کام ہو چکے ہیں،(ن) لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی بڑے دعوے کیے تھے ۔

انہوںنے مزید کہاکہ حکمرانو ںسارا پیسہ ذاتی تشہیر پر خرچ کر رہے ہیں ، فراڈ بجٹ میں عوام کے ساتھ کھلا مذاق کیا ہے ، مہنگائی ، بے روز گاری سمیت دیگر مسائل نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے ، مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو نے سے عوامی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہو ا ہے۔

متعلقہ عنوان :