موجودہ نظام میں نوازشر یف اور انکے خاندان کا احتساب ممکن نہیں ہوسکتا ‘ڈاکٹر طاہر القادری

مقتدر اشرافیہ کرپشن کی موجد اور بانی ہے ‘ آئین کے آرٹیکل 37اور 38کے تحت ہر قسم کی سماجی برائیوں کا خاتمہ اور سوشل جسٹس ریاست کی ذمہ داری ہے‘ گفتگو

اتوار 28 مئی 2017 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مقتدر اشرافیہ کرپشن کی موجد اور بانی ہے‘ موجودہ نظام میں نوازشر یف اور انکے خاندان کا احتساب ممکن نہیں ہوسکتا ‘ آئین کے آرٹیکل 37اور 38کے تحت ہر قسم کی سماجی برائیوں کا خاتمہ اور سوشل جسٹس ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عدلیہ، وکلاء، سول سوسائٹی،کسانوں، مزدوروں اور رزق حلال کمانے اور کھانے والوں کو سمجھ آجانی چاہئے کہ مقتدر اشرافیہ کرپشن کو سرے سے کرپشن سمجھتی ہی نہیں اور کرپٹ عناصرکیخلاف کارروائی کو وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2014 کا دھرنا ان لٹیروں کے خلاف اس لئے دیا تھا کیونکہ خزانے کو لوٹنا اور لٹوانا ان کے نزدیک کوئی جرم نہیں ،بے گناہوں کو اپنے اقتدار کے لیے گولیوں سے چھلنی کرنا یہ اپنا حق سمجھتے ہیں، ان کے نزدیک جمہوریت کا مطلب خاندانی بادشاہت کا قیام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقتدر اشرافیہ کرپشن کی موجد اور بانی ہے جنہوں نے اداروں کو کک بیکس ، کمیشن خوری اور جائز ناجائز طریقے سے دولت کمانے کے کام پر لگایا سیاست کو کاروبار بنانے اور انتظامی اداروں کو کرپٹ کرنے کی بنیادیں اس شخص نے رکھیں جس کا نام نواز شریف ہے۔

متعلقہ عنوان :