چین نے کہکشاں کا سروے کرنے کیلئے اپنی پہلی ایکس رے خلائی مشین مدار میں بھیج دی

اتوار 28 مئی 2017 15:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) خیال کیا جاتا ہے کہ کہکشاں میں کئی سیاہ سوراخ اورنیوٹرون ستارے چھپے ہوئے ہیں چونکہ وہ واضح روشنی خارج نے کرتے ہیں یا گرد سے اٹے پڑے ہوتے ہیں صرف ایکس ریز ٹیلی سکوپ کے ذریعے ہی انہیں تلاش کیا جا سکتا ہے ، چین جلد ہی ایکس ریز کے منبع کے ذرائع کا مشاہدہ کرنے کے لئے کہکشاں کے سروے مقصد کے تحت اپنی پہلی ایکس رے خلائی ٹیلی سکوپ ، ہارڈ ایکس رے موڈولیشن ٹیلی سکوپ (ایچ ایکس ایم ٹی ) خلا میں بھیجے گا ، ایچ ایکس ایم ٹی کے ممتاز سائنسدان اور چینی سائنسز اکادمی (سی اے ایف ) نے آرٹیکل ایسٹرو فزکس کی اہم لیبارٹری کے ڈائریکٹر جان شوانگ نان نے کہا کہ ہماری خلائی ٹیلی سکوپ میں سیاہ سوراخوں اورنیوٹرون ستاروں جیسے انتہائی توانائی والے سماوی اجسام کا مشاہدہ کرنے کی منفرد صلاحیتوں کی حامل ہے ، ہمیں امید ہے کہ ہم اسے سیاہ سوراخوں کے ارتقا اور نیوٹرون ستاروں کے زبردست مقناطیسی حلقہ اثر جیسے پراسرار مہموں کو حل کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :