آبنائے تائیوان کے اعتراف کے بارے میں شی جن پھنگ کے کلمات سے ہمیں بڑی تقویت پہنچی ہے، کاروباری برادری تائیوان

اتوار 28 مئی 2017 15:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) چین میں مقیم تائیوان کے متعدد کاروباری افراد نے کہا کہ انہیں آبنائے بھر کے تعلقات کے بارے میں شی جن پھنگ کے حالیہ بیانات سے تقویت پہنچی ہے اور انتہائی پرجوش محسوس کرتے ہیں ۔انہوں نے عہدکیا ہے کہ وہ آبنائے بھر تعلقات کی پرامن ترقی برقرار رکھنے میں زیادہ جرات مندی کا مظاہرہ کریں گے اور آبنائے کے دونوں اطراف پر مربوط اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دیں گے ، چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف مشترکہ تقدیر کی ایسی برادری ہے جنہیں کسی طورپر آپس میں جدا نہیں کیا جا سکتا ۔

شی نے ان خیالات کا اظہار دسویں سالگرہ پر سرزمین چین پر تائیوان انویسٹمنٹ انٹر پرائزز ایسوسی ایشن (اے ٹی آئی اے ایم ) کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں اطراف کی معیشت چینی قوم کی معیشت کا جزو لاینفعک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ چین کے ترقیاتی مواقعوں کو شیئر کرنا چاہتے ہیں اور اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ تائیوان کے ہم وطن یہاں سرمایہ کاری کریں۔

اے ٹی آئی اے ایم کے چیئرمین وانگ پنگ ۔شینگ نے کہا کہ کلمات تائیوان کے کاروباری افراد کیلئے باعث تقویت اور حوصلہ افزا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آبنائے کے دونوں اطراف کے تعلقات کی پرامن ترقی ، دونوں اطراف کے ہم وطنوں کیلئے قیمتی سرمایہ ہے اور اس کا تائیوان کے کاروبار سے قریبی تعلق ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایم آبنائے کے دونوں اطراف اقتصادی و تجارتی تبادلوں کے پل کے طورپر زیادہ جوش و جذبہ سے کام کر ے گی ۔تائیوان کے ایک تاجر اور نان جنگ میں قائم ایک کمپنی کے چیئرمین لن منگ ٹیان نے کہا کہ انہوں نے چین میں اپنے کیریئر ک مقاصد حاصل کئے ہیں اور تجویز پیش کی کہ تائیوان کے دوسرے سرمایہ کار بھی چین میں حاصل مواقعوں سے استفادہ کریں ۔