سنکیانگ کے نوادرات اکٹھے کرنیوالے کا عجائب گھر کیلئے 10000نوادرات کا عطیہ

اتوار 28 مئی 2017 15:40

ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) شمال مغربی چین کے سنکیانگ یغور خود مختار علاقے میں ثقافتی نوادرات اکٹھے کرنیوالے ایلپ جاپار میں حال ہی میں بھوٹان علاقے کے عجائب گھر کو 11696 فوک نوادرات عطیہ کئے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نوادرات جن میں گھریلو سامان ، سکے ، جہاز ، فیبرک اور دستاویز شامل ہیں ، زیادہ تر چنگ خاندان (1644-1911ئ) کے دورے کے ہیں ، یہ نوادرات سنکیانگ میں مختلف نسلی گروپوں کی زندگی اور زراعت و دستکاری کی ترقی کی آئینہ دار ہیں اوران کی تاریخی اور فنکارانہ اہمیت ہے، 41سالہ ایلپ جاپر نے خود 2008ء میں اپنی جیڈی کمپنی قائم کی اور اس کے بعد سے علاقے سے ثقافتی نوادرات اکٹھے کرتا رہا ہے۔

علاقائی ثقافی ورثہ بیورو کے سربراہ وانگ وی ڈونگ نے کہا کہ یہ عطیہ نوادرات اکٹھے کرنے والے کی زبردست سماجی و ثقافتی ذمہ داری کے اساس کا مظہر ہے اور اس سے مقامی پبلک کلچرل سروس میں مدد ملے گی۔