چین کے کوئلے کی دولت سے مالامال صوبے نے نئی کانوں کی تعمیر معطل کر دی

صوبہ کمپنیوں کی تشکیل نو کے ذریعے کوئلے کے کانوں کی تعداد میں بھی کمی کر دے گا

اتوار 28 مئی 2017 15:40

تائی یوآن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) شمالی چین کے صوبہ شان شی کے حکام نے 2016ء سے 2020ء تک 120ملین ٹن پیداواری گنجائش والی کوئلے کی کانوں کی تعمیر روکنے یا معطل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، 100ٹن سے زائد تک کوئلے کی اپنی پیداواری گنجائش کم کرنے کے علاوہ صوبہ تیل کی پیداوارمزید کم کرنے کے لئے اس مدت میں کوئلے کی مزید کانوں کی تعمیر معطل کردے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات مقامی حکومت کی طرف سے حال ہی میں شائع کئے جانیوالے کوئلے کی صنعت کے ترقیاتی منصوبے میں بتائی گئی ہے، 2015ء کے اواخر تک شان شی میں 1078کوئلے کی کانیں تھیں یا تعمیر کی جارہی تھی جن کی مجموعی پیداواری گنجائش 1.46بلین ٹن سالانہ تھی ، ان کوئلے کی کانوں میں سے 541 کی پیداواری گنجائش 580ملین ٹن سالانہ ہے جبکہ 537زیر تعمیر ہیں ،مارچ 2016ء کے اواخر تک چالو کانوںکی تعداد 562تک پہنچ گئی جن کی پیداواری گنجائش 910ملین ٹن سالانہ ہے ،اس کے ساتھ ہی صوبہ کمپنیوں کی تشکیل نو کے ذریعے کوئلے کی کانوں کی تعداد میں کمی کرے گا ، چائنا کے کو ئلے کے مطلوبہ ذخائر کے ایک چوتھائی کے ساتھ شان شی 2020ء تک اپنے کوئلے کی کانوں کی تعداد 900تک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جن کی اوسط پیداواری گنجائش 1.8ملین ٹن سالانہ ہو گی ، ماہ رواں کے اوائل میں صوبے نے کہا کہ وہ کوئلے کی 18کانیں بند کر دے گا اور رواں سال کوئلے کی پیداواری گنجائش میں 17ملین ٹن کمی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :