وزیر اعظم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے‘ آصف کرمانی

قوم پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی کابیان

اتوار 28 مئی 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اب معاشی قوت بنائیں گے‘ قوم پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ 28 مئی1998 کو وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کے جارحانہ عزائم خاک میں ملا دئیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ۔ اب معاشی قوت بنائیں گے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ قوم پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے پر آج کے دن نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ (ن غ)