Live Updates

نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، خورشید شاہ

جس طرح مقدمات چل رہے ہیں لگتا ہے پہلے نواز شریف پھر عمران خان نااہل ہوں گے‘ دونوں دعا گو ہیں کسی طرح بچ جائیں‘ نواز شریف اور عمران خان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، خورشید شاہ

اتوار 28 مئی 2017 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘ جس طرح مقدمات چل رہے ہیں لگتا ہے پہلے نواز شریف پھر عمران خان نااہل ہوں گے‘ دونوں دعا گو ہیں کسی طرح بچ جائیں‘ نواز شریف اور عمران خان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

حالات بتا رہے ہیں کہ عمران خان اور نواز شریف ایک ساتھ نااہل ہوں گے۔ دونوں دعا گو ہیں کہ کسی طرح یہ دونوں بچ جائیں۔ جس طرح مقدمات چل رہے ہیں لگتا ہے پہلے نواز شریف پھر عمران خان نااہل ہوں گے۔ نواز شریف اور عمران خان کا آج کل جسم اور روح کا رشتہ ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ (ن غ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات