پاناماکیس:جےآئی ٹی نےحسین نوازکوسپریم کورٹ کاسوالنامہ دیدیا،30مئی کودوبارہ طلب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 مئی 2017 15:19

پاناماکیس:جےآئی ٹی نےحسین نوازکوسپریم کورٹ کاسوالنامہ دیدیا،30مئی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء): پاناماکیس کی جے آئی ٹی نے حسین نوازکو30مئی کودوبارہ طلب کرلیا،جے آئی ٹی نے حسین نوازکوسوالنامہ بھی فراہم کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حسین کی پیشی کے وقت جے آئی ٹی کے تمام ممبرزموجودنہیں تھے۔حسین نوازکی پیشی کے 45منٹ بعدتک ممبرزکی آمدکاسلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

حسین سے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات طلب کرلیے۔جس کیلئے جے آئی ٹی نے حسین نوازکوسوالنامہ بھی فراہم کردیا۔مزیدبرآں جب حسین نوازجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے توانہوں نے اپنے اعتراضات دہرائے اورجے آئی ٹی کے سامنے گلہ کیاکہ مجھے کوئی سوالنامہ نہیں دیاگیا۔جس کے باعث جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے بھیجاگیاسوالنامہ فراہم کیاگیاہے۔