آرسنل نے چیلسی کو شکست دے کر ریکارڈ تیرہویں بار ایف اے کپ کا فائنل جیت لیا

میچ سے قبل ویمبلے اسٹیڈیم میں مانچسٹر حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت کیا گیا ،ْپرنس ولیم بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے

اتوار 28 مئی 2017 15:11

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) آرسنل نے چیلسی کو شکست دے کر ریکارڈ تیرہویں بار ایف اے کپ کا فائنل جیت لیا ،ْ میچ سے قبل ویمبلے اسٹیڈیم میں مانچسٹر حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت کیا گیا، پرنس ولیم بھی اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کا خوبصورت ویمبلے اسٹیڈیم میں سیکٹروں فینز کے سامنے آرسنل اور چیلسی کی ٹیمیں ایف اے کپ فائنل میں مدمقابل ہوئیں جس میں آرسنل نے چیلسی کو میچ میں آنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ ہوا تاہم فتح دو ایک سے آرسنل کے نام رہی ۔جیت کے بعد آرسنل اسکواڈ نے بھرپور جشن منایا ۔آرسنل نے ریکارڈ تیرہویں بار ایف اے کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ،ْ منیجر آرسین وینگر نے ساتویں بار یہ اعزاز حاصل کیا ۔میچ سے قبل مانچسٹر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس میں پرنس ولیم اور مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنہیم اور دونوں ٹیموں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :