عالمی دباؤ کے باوجود نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا،پرویز ملک/عمران نذیر

انشاء اللہ اب میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک معاشی طاقت بھی بنے گا ،ملکی ترقی کے دشمنوں کو عوام 2018ء میں جواب دینگے ، آئندہ عام انتخابات میں جھوٹ بولنے والوں کو عوام مستردکردیں گے‘تقریب سے خطاب

اتوار 28 مئی 2017 15:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عالمی دباؤ کے باوجود و زیر اعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا،اب کسی دشمن میں جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، نوازشریف کو بہت لالچ دئیے گئے کہ وہ ایٹمی دھماکے نہ کریں لیکن ،انہوں نے ملکی دفاع اورعوامی خواہشات کو مدنظررکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو مسلمہ کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے کا اعزاز حاصل کیا، انشاء اللہ اب میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک معاشی طاقت بھی بنے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ’’یوم تکبیر ‘‘ کے سلسلہ میں ہونے والی ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی سید توصیف شاہ،اظہر فاروقی، عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبرادار،سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں نے ترقی کا راستہ روکنے کی پھرپورکوشش کی لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیاو زیر اعظم پر جھوٹے الزامات لگانے اور ملکی ترقی کے دشمنوں کو عوام 2018ء میں جواب دینگے ، آئندہ عام انتخابات میں جھوٹ بولنے والے مسترد ہوجائیں گے ، پاکستان جلد بڑی معیشتوں میں شامل ہونے جا رہا ہے‘ وزیر اعظم نے تحمل اور برداشت سے تمام الزامات کا سامنا کیا ‘ دہشت گردی کی بیماری پاکستان میں جلد ختم ہونے کے قریب ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف نے پاکستان کو موٹر وے ‘ سی پیک جیسے عظیم منصوبے دئیے ‘ ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے دہشت گردی کے واقعات میں 85 فیصد کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :