آئس لینڈ کے مسلمان سب سے طویل 21گھنٹے کا روزہ رکھیں گے ‘ رپورٹ

پاکستان میںمیں روزے کا دورانیہ 15گھنٹے سے زائد ہے،آسٹریلیا ‘ سائوتھ افریقہ میں ساڑھے 11گھنٹے کا روز ہ ہوگا

اتوار 28 مئی 2017 15:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) آئس لینڈ کے مسلمان سب سے طویل 21گھنٹے کا روزہ رکھیں گے جبکہ پاکستان میںمیں روزے کا دورانیہ 15گھنٹے سے زائد ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے العریبیا کی جانب سے جاری ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مختلف ممالک میں نماز کے اوقات بھی تبدیل ہوگئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کہیں روزہ طویل تو کہیں کم دورانیے کا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمع کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کچھ علاقے کے مسلمانوں کو طویل ترین روزہ رکھنا پڑے گا جس میں آئیس لینڈ سرفہرست ہے، آئس لینڈ والے تو افطار سے فارغ ہوتے ہی سحری کی فکر کریں گے جہاں روزے کا دورانیہ 21گھنٹے ہوگا۔طویل دورانیے کے روزوں میں شامل 18گھنٹے کے روزے کے ساتھ لندن دوسرے اور فرانس 17گھنٹے 52منٹ کے روزے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب کینیڈا میں بھی 17گھنٹے، امریکہ میں ساڑھے 16گھنٹے، بھارت اور بنگلا دیش میں 15گھنٹے 50منٹ، قطر اور دبئی میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔مکہ مکرمہ میں 14گھنٹے 45منٹ، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں 13گھنٹے 45منٹ، برازیل میں 12گھنٹے، آسٹریلیا اور سائوتھ افریقہ میں ساڑھے 11گھنٹے کا روزہ ہوگا جبکہ پاکستان میں روزے کا دورانیہ 15گھنٹے سے زائد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :