رائے ونڈ ،ْتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر 2افراد جاں بحق

اتوار 28 مئی 2017 15:11

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابوہو کر رکشے پر چڑھ گئی،رکشہ ڈرائیور سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھچوکی پھاٹک کے قریب کوٹ رادھاکشن سے رائے ونڈ آنیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی مخالف سمت سے آنیوالے رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور فرمان علی اور قصور کا رہائشی مسافر ظفر اقبال موقعہ پر دم توڑ گئے جبکہ رکشے میں سوار دو خواتین اور ایک مرد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جناح ہسپتال لاہور ریفر کردیاگیا پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی ہے ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

بعد ازاں ڈیفنس کے علاقہ میں تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 35سالہ پولیس کانسٹیبل سہیل اختر زخمی ہوگیا جس کو ایدھی کی ایمبولینس کے زریعے سروسز اسپتال منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :