Live Updates

ْ رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دن بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ،ْ محکمہ موسمیات

آخری 15روز قبل ازمون سون بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوجائیگا ،ْترجمان ڈاکٹر محمد حنیف

اتوار 28 مئی 2017 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم آخری 15روز قبل ازمون سون بارشوں کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر محمد حنیف نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں ملک کے تقریباً80فیصد علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم آخری پندرہ دنوں میں بارشوں کے دو یا تین سلسلوں سے درجہ حرارت میں کمی آئیگی جس سے روزہ داروں کو سہولت حاصل ہوگی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابتدائی پندرہ روزوں تک بارش کے ایک دو سلسلے آسکتے ہیں اس کے علاوہ ہر دوسرے اورتیسرے روز موسم گردآلود رہنے کا امکان ہے جس سے ٹمپریچر میں کمی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ عمومی طور پر قبل ازمون سون کی بارشیں جون کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں شروع ہوتی ہیں تاہم رواں سال یہ بارشیں دوسرے ہفتے میں ہی شروع ہوںگی جبکہ مون سون کی بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوگا۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات