حکومت خیبرپختونخواہ کاشانداراقدام، کئی علاقے لوڈشیڈنگ فری ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 مئی 2017 15:08

حکومت خیبرپختونخواہ کاشانداراقدام، کئی علاقے لوڈشیڈنگ فری ہوگئے
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔28مئی2017ء) : کے پی کے میں 12اضلاع میں ایسے مائیکروہائیڈروپاورپراجیکٹس لگائے جارہے ہیں۔جن سے سستی ترین بجلی کی فراہمی بلاتعطل ممکن ہے۔سول انجیئرکاکہناہے کہ کل 356پراجیکٹس لگائے جارہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے بجلی فری ہے۔

(جاری ہے)

تاہم بجلی استعمال کرنے والی کمیونٹی فیصلہ کرے گی کہ اتناماہانہ بل اداکریں گے کہ جس سے پراجیکٹس کی مرمت اور آپریٹرزکی تنخواہ نکل سکے۔رپورٹ میں بتایاگیاکہ 50گھروں کوبلاتعطل بجلی فراہم کرنے والا30کلوواٹ کامنصوبہ صرف 36لاکھ میں مکمل کیاگیاہے۔مکینوں کاکہناہے کہ صرف ماہانہ 400روپے بل اداکرکے بلاتعطل بجلی حاصل کرسکتے ہیں۔منصوبے کی بجلی نیشنل گریڈمیں شامل نہیں ہوگی۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :