دارلحکومت مظفرآباد میں نام نہاد جعلی این جی اوز نے شہریوں کے نام پر چندہ اکٹھا کر نا شروع کردیا

اتوار 28 مئی 2017 14:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ماہ ِ رمضان کے شروع ہوتے ہی دارلحکومت مظفرآباد میں نام نہاد جعلی این جی اوز نے شہریوں کے نام پر چندہ اکٹھا کر نا شروع کردیا ،ْ ضلعی انتظامیہ کی بے بسی ،کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں دیگر اداروں کی جانب سے نام نہاد این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ہدایات کے باوجود اِن این جی اوز نے آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد میں ڈونیشن اکٹھی کرنی شروع کردی جِن میں جمال فائونڈیشن سرفہرست ہے اِس کے علاوہ دیگر این جی اوز نے بھی ڈونیشن لینا شرو ع کردیا ہے یاد رہے جمال فائونڈیشن اِس سے قبل نیلم ویو ہوٹل میں تقریب کے دوران 2ملین سے زائد کی نقد رقم اکٹھی کرچُکا ہے جِس کانہ تو ادارے کے پا س کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی اِن کے چیئرمین میاں اسد بار بار ہدایت دینے کے باوجود ثبوت فراہم کرنا گوارہ سمجھا جبکہ دوسری جانب دارلحکومت مظفرآباد میں مختلف نام نہاد جعلی این جی اوز نے اندرون ِ خانہ عوام کے نام پر رمضان پیکج اور عید ی پیکج کے نام پر لاکھوں روپے وصول کرنے لگے جو کہ سوالیہ نشان ہی ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اِن این جی اوز پر پابندی عائد کرکے اِن کو سیل کریں ،ْ عوامی مطالبہ ۔