مظفرآباد‘محکمہ برقیات اور واپڈا نے شیطان کو بھی چار ہاتھ پیچھے چھوڑ دیا

پہلے روزے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ، شدید گرمی کے باعث روزہ داروں کی چیخیں نکل گئیں

اتوار 28 مئی 2017 14:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) محکمہ برقیات اور واپڈا نے شیطان کو بھی چار ہاتھ پیچھے چھوڑ دیا ،ْ پہلے روزے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ، شدید گرمی کے باعث روزہ داروں کی چیخیں نکل گئیں ،ْ چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، بار بار بند ش کے باعث صارفین کا قیمتی سامان بھی جل گیا عوام کا شدید احتجاج کرنے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آزادکشمیر سمیت پاکستان کے دیگر صو بوں میں ماہ ِ رمضان کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے ، جبکہ سحری اور افطار کی اوقات میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، بلکہ بند کرنے کے اعلان کے باوجود آزادکشمیر میں واپڈا اور برقیات نے تمام دعوے اور اعلانات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے جِس کے باعث چہلہ بانڈی سمیت دیگر مقامات پر بجلی کی آنکھ مچولی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ زور و شور سے جاری رہا ، شدید گرمی کے باعث روزہ داروں کی چیخیں نکل گئی جبکہ بجلی کی بار بار آنکھ مچولی اور بندش کے باعث عوام کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا جِسکی وجہ سے صارفین نے برقیات کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ۔

متعلقہ عنوان :