حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں 70سال سے 11ارب کے ترقیاتی بجٹ بڑھا کر22ارب کیا اس سے ریاست کے اندر میگا پراجیکٹ لگانے میں مزید آسانی ہوگی‘شاہ غلام قادر

نیلم ویلی کے دو معصوم طالب علم غلطی سے سرحد عبورکرگے ہندوستانی فوج کی طرف سے انہیں حراست میں لیکر انسانیت سوز تشدد کیا جارہا ہے‘انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اس ضمن میں اپنا رول ادا کریں ،دفتر خارجہ ان کی رہائی کے لیئے جلد از جلد اقدامات کرے‘سپیکر قانون ساز اسمبلی

اتوار 28 مئی 2017 14:30

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ 70سال سے 11ارب کے ترقیاتی بجٹ بڑھا کر22ارب کیا اس سے ریاست کے اندر میگا پراجیکٹ لگانے میں مذید آسانی ہوگی۔یہ آزاد کشمیر حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے ۔درندہ صفت بھارتی فوج نے انہیں بے گناہ اپنی حراست میں لے رکھا ہے ۔

سپیکر اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر اپنے عروج پر ہے ایک ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں ہندوستانی فوج پر پتھرائو سے ثابت ہوتا ہے کہ کشمیری عوام اپنی منزل کا تعین کرچکے ہیں۔منزل کے حصول تک جہدو جہد جاری رہے گی آزاد کشمیر حکومت اور عوام تحریک آزادی کشمیر کے پشت بان ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت تعمیروترقی کے عمل میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

پی پی کے سابق دور حکومت میں تاریخ ساز کرپشن ہوئی ہے جسکے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں احتساب بیورو کو جلد بھیج دیں گے۔پیپلز پارٹی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ختم ہوتی جارہی ہے بے نظیر بٹھو کی وفات کے ساتھ ہی پی پی بحیرہ روم میں دفن کردی تھی آزاد کشمیر میں پی پی کا حشر دنیا نے دیکھ لیا ہے اب بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر گالم گلوچ شروع کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد حلقہ لچھراٹ سے تعلق رکھنے والے پی پی کے سابق وزیر سوزوکی کنڈیکٹرکی زبان بول رہے ہیںان کی زبان کو لگام دینا جانتے ہیں ۔

پی پی کا پانچ سالہ دور اقتدار تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا اس دور میں میگا پراجیکٹوں کو کرپشن کی نذر کیا گیا ۔جاگراں فیز ٹو کو پچیس کروڑ کی کمیشن کی خاطر08سال تک التواء میں کیئے رکھا ۔آٹھمقام گریٹر واٹر سپلائی سکیم کو سابق وزیر پلاننگ نے کمیشن کی خاطرضلعی دفتر پبلک ہیلتھ کو دارلحکومت شفٹ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے بڑا منصوبہ مافیہ کی نظر ہوا،لوکل گورنمنٹ کی سکیمیں خلاء میں لگائی گئی۔

نیلم ویلی کی اسامیوں کو وہاں کے اس وقت کے ایم ایل اے نے نیلام کیا ۔سپیکر قانون ساز اسمبلی نے سپیکر چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی میگا پراجیکٹوں پر کام شروع کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ ایل ای23نیلم میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا جوکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد نے میں نے خصوصی منظوری کروائی،سرگن اور جاگراں ویلی کی رابطہ سڑکوں کے ٹینڈرز ہم نے لگوائے ،لیسواء اور کیرن بائی پاسز کے لیئے حکومت پاکستان سے خصوصی فنڈز لیئے پی پی دور میں ان بائی پاسز کے ٹھیکہ جات پر کمیشن کی خاطر اسے محکمہ تعمیرات عامہ کو دینے کی کوشش کی گئی جس میں ہم نے اپنی کوشش کرکے اسے ایف ڈبلیو او کے زریعے شروع کروایا۔

آٹھمقام تا ئو بٹ ایکسپریس وے کا اعلان میاں نواز شریف نے اس وقت کیا تھا جب وہ گیاری سیکٹر کے شہداء کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرنے نیلم آئے تھے بحثیت وزیر اعظم پاکستان انہوں نے باقاعدہ منظوری بھی دی جس کے ٹینڈر آئندہ ماہ لگیں گے۔ نیلم میں پہلی بار کمپیو ٹرائز ڈرائیونگ لائنسنس کا اجراء کیا ،پی پی والے کس حساب سے ان پراجیکٹوں کو اپنے کھاتے ڈال رہے ہیں۔

گزشتہ الیکشن میں پی پی والوں کو ان کے کالے کرتوتوں کی وجہ سے عوام نے مسترد کیا۔آزاد کشمیر میں پہلی بار شفاف الیکشن ہوئے دس ماہ بعد پی پی والوں کو دھاندلی یاد آگئی یہ ان کا دیوالیہ پن ہے ایک سوال کے جواب میں شاہ غلام قادر نے کہاکہ چوہدری لطیف اکبر کے مرکزی صدر پی پی آزاد کشمیر بننے پر خوشی ہوئی لیکن ان کی طرف سے جو زبان استعمال ہوئی وہ بے حد افسوسناک ہے مرکزی لیول کے لیڈر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی تھی۔

پی پی والوں کے راز ہمارے پاس ہیں اگر ہم نے رازوں سے پردہ اٹھایا تومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کسی کو رشوت کے عوض نوکری نہیں ملے گی۔اور نہ ہی کہیں پر کرپشن کی کسی کو جرات ہوگئی ہمارے ترقیاتی کام زمین پر نظر آئیں گے۔پی پی والوں کے پاس دس ماہ میں ہماری کرپشن کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔اپنے دور حکومت میں صفر کارکردگی دکھانے والوں کو ہمارے دور حکومت کے میگا پراجیکٹ دیکھ کر تکلیف ہورہی ہے آمد ہ بجٹ میں نیلم ویلی کی تعمیروترقی کے لیئے مذید میگا پراجیکٹوں پر کام چلے گا۔