28مئی یوم تکبیر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے فخر کا دن ہے‘ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

وزیر اعظم نواز شریف کے بروقت اور جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت ہم اقوام عالم کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرے‘سردار شیر علی گورچانی

اتوار 28 مئی 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہیہ دن پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگِ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا۔ یوم تکبیر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے فخر کا دن ہے۔ 28مئی قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بروقت اور جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت ہم اقوام عالم کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرے ،پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا وزیراعظم محمد نوازشریف کے سر ہے۔انہوں نے کہا کہ28مئی یوم تکبیر پاکستان کے استحکام و دفاع اور وقار کا آئینہ دارہے یہ دن اس بات کی یاد دلاتاہے کہ ہر قیمت پر ملک اور قوم کا دفاع کیا جائے گا۔

مسلم لیگ -----ن کی قیادت نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ایسا کارنامہ سر انجام دیاہے جسے عالم اسلام صدیوں یاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے اب دفاعی اعتبا ر سے بہت مضبوط ہوچکا ہے۔اور بیرونی جارحیت کا بھر پور اندازمیں جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے۔