جے آئی ٹی کو آزادانہ انداز میں کام کرنے دیا جائے‘ تحریک انصاف

شریف خاندان کے افراد سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی میں پیش ہوکر کسی پر احسان نہیں کررہے‘شفقت محمود

اتوار 28 مئی 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں شریف خاندان کی تلاشی شروع ہوتے ہی (ن) لیگ والوں نے رونا دھونا شروع کردیا ہے،شریف خاندان کے درباریوں اور حواریوں نے جے آئی ٹی کے سامنے اکٹھے ہو کر کمیٹی کو دبا ئومیں لانے کی کوشش کی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کے افراد سپریم کورٹ کے حکم پر جے آئی ٹی میں پیش ہوکر کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ لوگ جے آئی ٹی میں پیشی سے انکار کرتے تو توہین عدالت کے مرتکب قرار پاتے ۔

سپریم کورٹ کے حکم پرشریف خاندان کیخلاف کریمینل تحقیقات جاری ہیں۔ انہوںنے کہا کہ خدشہ ہے کہ (ن)لیگ سپریم کورٹ کی طرح جے آئی ٹی پر یلغار کے منصوبے تو نہیں بنا رہی۔

(جاری ہے)

طاقت اور دھونس سے معاملات الجھ تو سکتے ہیں سلجھائے نہیں جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت اگر یہ سمجھتی ہے کہ تحقیقات کو اپنی مرضی کی ڈگر پر ڈال سکتی ہے تو یقینا گمراہی کا شکار ہے۔معاملات کو کشیدگی کی جانب دھکیلنے کی کوئی لیگی سازش کامیاب ہونے دیں گے نہ ہی اسکا حصہ بنیں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ جے آئی ٹی کو آزادانہ انداز میں کام کرنے دیا جائے، جے آئی ٹی کے باہر تماشہ لگانے والے شریف خاندان کے حواری خوشامد کا کوئی اور موقع تلاش کریں۔

متعلقہ عنوان :