مذہبی قوتیں دنیامیں امن قائم کرسکتی ہے‘:ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

عالمی امن کے قیام کے لئے جرمنی کی کوششیں قابل تحسین ہیں،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

اتوار 28 مئی 2017 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2017ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مذہبی قوتیں دنیامیں امن قائم کرسکتی ہے،عالمی امن کے قیام کے لئے جرمنی کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جرمنی کی وزارت خارجہ کے زیراہتمام برلن میں ہونے والے امن کانفرنس میں شرکت کے موقع پرکیا۔

کانفرنس کا موضوع ’’قیام امن میں مذاہب کی ذمہ داریاں‘‘تھا۔کانفرنس میں53ممالک کے 120سے زائد مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں نے شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے پانچویںسیشن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ قیام امن کے مذہبی تعلیمات انتہائی اہم کردارادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی ملک میں اگرمذہبی رہنماء امن کے صفحہ پرجمع ہوجائیں تو شدت پسندی اور دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے۔

امن وامان کی بحالی کیلئے مذہبی رہنمائوں کی تربیت بھی ازحدضروری ہے۔’’امن کی تعلیم‘‘کیلئے نصاب تیارکیا جانا وقت کااہم تقاضاہے اوریہ نصاب سکولوں اور مدارس میں یکساں پڑھایاجائے۔کانفرنس میںعرب ممالک ،افریقااورمشرق بعید کے ممالک کے مختلف مذاہب ،اسلام ، عسیائیت ،یہودیت اوریزیدی کے رہنمائوں بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں علامہ راغب نعیمی کہاکہ اہل اسلام کوماہ صیام کی برکتیں اورسعادتیں مبارک ہوں۔مسلمان رمضان ا لمبار ک مقدس سعاتوں میں زیادہ سے زیادہ تلاوت کلام پاک،درود شریف کاوردکریں۔مخیرحضرات سحری اورافطاری کے خوشیوں میں مستحق افراد کوشامل کریں۔

متعلقہ عنوان :